14 سے 18 اپریل تک پاکستان کے کونسے علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہوں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک  کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، شدید گرمی سے ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔

تصویر بشکریہ: وندو ڈاٹ کام

اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں