وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کی شدت سے خوفزدہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل
میڈیا رپورٹ کے ماطبق پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل
پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق 12:31 پرآنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی، جب کہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمالی مغرب میں تھا۔
پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔