پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں پاکستان کا سفارتخانہ ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی ملک واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے اور شہدا کےناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی جانب سے جاری کردہ 8 پاکستانیوں کی فہرست کے مطابق مقتولین میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان اور محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔

اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ مہرستان میں قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر و جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں اوراس افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ نعشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں اور ان نعشوں کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل نعشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے جس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشتگردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کرکے 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے تھے۔ شہدا کا تعلق پنجاب سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟