’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر ٹی وی شو میں لڑ پڑے۔

عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے میں جس میں انہیں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان احمد علی بٹ ان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کون سا ایک کھلاڑی ہے جس پاکستانی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے جواب میں اسٹوڈیو میں بیٹھے دیگر مہمان بابر اعظم کا نام لیتے ہیں جس پر عمر اکمل غصے میں آ کر کہتے ہیں کہ ’آپ میں اتنی ہمت ہے تو یہ بات بابر اعظم کے منہ پر بولیں‘۔ عمر اکمل نے ساتھی مہمان کو کہا کہ ’آپ کو پورا لاہور نہیں جانتا لیکن بابر اعظم کو پوری دنیا جاتی ہے ‘۔

ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم 5 سال پاکستانی ٹیم کا کپتان رہا ہے، آج اگر اس پر مشکل وقت آیا ہے تو آپ کھلے لفظوں میں بات کریں گے کہ اس کو ٹیم میں نہیں رہنا چاہیے، آپ ایسے بات نہیں کر سکتے‘۔

ڈاکٹر رحاب خان لکھتی ہیں کہ بابر اعظم کی پرفارمنس سے لاکھ اختلافات سہی لیکن عمر اکمل نے یہ بات ثابت کی ہے کہ جب خون پر بات آئے تو وہ پورا جوش مارتا ہے۔

ایک صارف نے بابر اعظم کی حمایت کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی غلط عمر اکمل بلا لیا تھا کیا شو میں۔

انضمام سجاد نے عمر اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج دل جیت لیا ہے۔

نواز نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ کون سا عمر اکمل ڈاؤن لوڈ ہو گیا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

غیرملکی فنڈنگ کا الزام، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا، جیل منتقل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ