پہلی مرتبہ علیار منظر عام پر، شاہین آفریدی کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر وائرل

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کراچی کنگزکو 65 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے بعد اسٹیڈیم سے شاہین شاہ آفریدی کی بیٹے علیار اور اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے علیار کو گود میں اٹھایا ہوا ہے جس میں ان کا چہرہ بھی واضح ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میچ کے بعد علیار آفریدی کے بابا شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے پیارے لمحات۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 76 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 75 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی نے ستمبر 2023 میں شادی کی تھی اور اگست 2024 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟