بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم، صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بی این پی کی سربراہ اختر مینگل نے گزشتہ 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر اختر مینگل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل

انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

اس موقع پر اختر مینگل نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ بی این پی نے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ 20 روز سے مستونگ کے علاقے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp