فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ واپسی کررہے ہیں، وہ بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ آنے والے رومانوی فلم عبیر گلال میں کام کررہے ہیں۔

فواد خان آخری بار بالی ووڈ میں 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے

عبیر گلال کا گانا عشق خدایا ریلیز کردیا گیا ہے، اس گانے نے پاکستان اور انڈیا میں بھرپوز پذیرائی سمیٹی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر عبیر گلال میں اپنے کردار کے لیے 5 سے 10 کروڑ کے درمیان معاوضہ لے رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے ان کی فی قسط کی فیس 15 سے 20 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے کونسی تحقیقات کیں؟

ان کی ساتھی اداکارہ وانی کپور، جو خاتون کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، مبینہ طور پر اس فلم کے لیے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے لے رہی ہیں۔

عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پس منظر میں کی گئی ہے۔ یہ فلم 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار