سوزوکی آلٹو متعدد نئی خصوصیات کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی سنہ 2025 کی سوزوکی آلٹو نئے اور جدید فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں لے آئی ہے اور صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سوزوکی آلٹو کی مینوفیکچرنگ بند کر دی گئی؟

کمپنی نے فروری آلٹو کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس اچانک اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ آلٹو VXR ماڈل میں نئی خصوصیات جیسے ABS بریکس اور پاور ونڈوز شامل کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر اضافوں میں سیٹ بیلٹس، ISOFix چائلڈ سیٹ اینکرز، سیٹ بیلٹ الارم وغیرہ بھی شامل ہیں۔

نئی خصوصیات

پچھلے دروازے پر ایمبلم کی جگہ  کی تبدیلی، سیٹ بیلٹ باندھنے کا الارم، سامنے دائیں سیٹ بیلٹ پری ٹینشنر ، فرنٹ سیٹ بیلٹ ریمائنڈر،  ISO-FIX  چائلڈ سیٹ اینکرز، بیک ڈور گارنش تمام ویرینٹس میں دستیاب ہیں۔

پاور ونڈو سوئچ کی لائٹنگ VXR MT اور VXR AGS میں، فرنٹ و ریئر پاور ونڈوز VXR MT اور VXR AGS میں، سیفٹی پنچ گارڈ (ڈرائیور ونڈو کے لیے) VXR MT اور VXR AGS میں، آٹو ونڈو اپ اینڈ ڈاؤن (ڈرائیور کیلئے) VXR MT اور VXR AGS میں اور ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) اب VXR MT ماڈل میں  دستیاب ہیں جبکہ سائیڈ ٹرن لیمپ صرف AGS ویریئنٹ میں دیا گیا ہے ۔

نئی قیمت

آلٹو VXR MT کی پرانی قیمت 2،707،000 روپے تھی جو اب بڑھا کر 2،827،000 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کی قیمت میں 1،20,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آلٹو VXR AGS کی قیمت 2،894،000 روپے سے بڑھا کر 2،989،000 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کی قمیت میں 95،000 روپے کا اضافہ ہوا۔

آلٹو VXL AGS کی قیمت 3،045،000 روپے سے بڑھا کر 3،140،000 روپے کر دی گئی ہے۔ اس طرح اس ویریئنٹ کی قیمت 95 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں