اس سال 2025 پاکستان سے پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حاجی کیمپ میں معاونینِ حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع
حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کرائی ہے، وہ وزارت کی ویب سائٹ https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کر سکتے ہیں۔ مزید اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ شہر میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام منظم / سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حج 2025 كے منظورشدہ كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں اور وزارت حج و عمرہ، مملکت سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18.4.2025 تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔
سیکشن افسر مانیٹرنگ (برائے شکایات) فون: 0519218571
ای میل: [email protected]