وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دن 11:47 کو آنے واللے زلزے کی شدت 5.9 تھی، جب کہ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کیوں آتاہے؟
زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟
زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات نمودارہوتے ہیں، جنہیں زلزلے کا نام دیاجاتا ہے۔
زلزلے کا مرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کا مرکز یا ایپی سنٹر کہا جاتا ہے۔
3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں
ماہرین کے مطابق 3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں جنہیں سائنس مک ویوز کہا جاتا ہے۔ انہیں پی، ایس اور ایل ویو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں۔
زلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔