پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں 10واں میچ آج (اتوار کو) کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔

یہ  بھی پڑھیں:مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا

کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، ایڈم ملن شامل ہیں۔

کنگز 3 میں سے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

اس ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم اور سلمان آغا شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی چیئرمین بننے کی خواہش نہیں، اگر کبھی بنا تو ملک کے لیے بنوں گا، شاہد آفریدی

شائقین کرکٹ کراچی کے تاریخی سٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟