پوپ فرانسس کی آخری رسومات کب ہوں گی؟ دنیا بھر کے کارڈینلز ویٹیکن میں اکٹھا ہوگئے

منگل 22 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانیوالے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز آج ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کی موت فالج اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ان کے انتقال سے 1.4 ارب نفوس پر مشتمل رومن کیتھولک چرچ کے لیے سوگ اور منتقلی کا دور کے آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان

وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہوئے تھے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران اچھی صحت میں آخری مرتبہ نظر آئے تھے۔

روایت کے مطابق جنازے اور اجتماع کی تیاریاں فوراً شروع ہو گئی ہیں۔

پہلی کارروائیوں میں غلط استعمال کو روکنے کے لیے پوپ کی ’فشرمین انگوٹھی‘ اور سیسے کی مہر کی رسمی تباہی تھی۔

کارڈینل مورو گیمبیٹی نے پیر کی شام چوک میں دعائیہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے آنجہانی پوپ فرانسس کو ’امید کا پیامبر‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟

اس وقت دنیا بھر سے روم میں موجود تمام کارڈینلز کو منگل کی صبح 9 بجے جمع ہونے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ جنازے کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جا سکے اور نئے پوپ کے انتخاب تک چرچ کی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

پوپ فرانسس کی تدفین جمعہ اور اتوار کے درمیان متوقع ہے، رواج سے انحراف کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کے بجائے روم میں سینٹ میری میجر کے بیسیلیکا میں اپنی تدفین کی درخواست کی تھی۔

پوپ فرانسس کے جنازے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارجنٹائن کے صدر ہاویئر میلی سمیت دیگر سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کیا اس مرتبہ پوپ ایشیا سے ہوسکتے ہیں، مضبوط امیدوار کون؟

پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے ایک کانفرنس 6 مئی کے آس پاس شروع ہونے کا امکان ہے، پوپ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل 135 کارڈینلز میں سے تقریباً 80 فیصد آنجہانی پوپ فرانسس کے مقرر کردہ ہیں، جو ممکنہ طور پر چرچ کے مستقبل کو وضع کرتے ہوئے راستے کا انتخاب کریں گے۔

پوپ فرانسس کو ان کے ترقی پسند موقف، ویٹیکن میں اصلاحات کی کوششوں اور غریبوں اور پسماندہ افراد کی وکالت کے لیے یاد کیا جاتا ہے، ان کی موت ایک تبدیلی کے داعی لیکن اپنی متنازعہ پاپائیت کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟