استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک طاقتور زلزلے نے ترکی کے اہم شہر استنبول سمیت شمال مغرب علاقوں کو بدھ کی دوپہر ہلا کر رکھ دیا، یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی ہے۔

زلزلہ استنبول کے مضافات میں سلویری سے دور بحیرہ مرمرہ میں آیا، جس کی شدت پڑوسی صوبوں میں بھی محسوس کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ متعلقہ ریاستی اداروں نے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فیلڈ سروے شروع کر دیا ہے۔ ’میں زلزلے سے متاثر اپنے شہریوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز یعنی جی ایف زیڈ کے مطابق ترکیہ میں آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.02 ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں اپڈیٹ کرتے ہوئے 6.2 بتایا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز بحیرہ مرمرہ میں استنبول سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے، بہت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

استنبول سمیت مغربی ترکیہ کے علاقوں میں اس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن میں سے ایک کی شدت 5.3 تھی، ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے رہائشیوں کو عمارتوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں