مائنز اینڈ منرلز بل سے خیبرپختونخوا کی صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، قاضی انور

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکی  مائنز اینڈ منرلز بل منظور کروانا چاہتے ہیں لیکن اس سے ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی انور نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ مائنز اینڈ منرلز بل کو پاکستان اور امریکا کے مابین تجارت کا توازن بنانے کا ذریعہ قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے یہ بل منظوری کے لیے چاروں اسمبلیوں کو بھیجا ہے جب کہ حکومت کوئی بل اسمبلی نہیں بھیج سکتی جب تک کابینہ سے پاس نہ کرالیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے اور بل کے پاس ہونے کی صورت میں جو خفا ہوگا وہ عدالت جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ اس بل پر بحث کرائی جائے اور سیمینار کرایا جائے۔

’مائنز اینڈ منرلز بل پاس کرنا صوبے سے غداری ہوگی‘

 پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس پر میں اس کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو جلد بازی میں پاس کرنا صوبے سے غداری ہو گی۔

مزید پڑھیے: حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات جس کے کہنے پر کیے گئے ہیں وہ ملک کا دوست نہیں۔

  قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی اب کہہ دیا ہے کہ ہمیں آپ کے جوڈیشل سسٹم پر اعتراض ہے۔

’ہم فرنگیوں کے غلام جبکہ افغان آزاد رہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ ہم فرنگی کے غلام جبکہ افغان آزاد رہے ہیں۔

قاضی انور نے حکومت پر زور دیا کہ امریکا کو خوش کرنے کے لیے اس حد تک نہ جایا جائے بلکہ افغانستان کے معاملے پر بحث کی جائے۔

’جن کو ہم نے خوش آمدید کہا تھا آج انہیں دھکے دے کر نکال رہے ہیں‘

رکن پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان سے بیدخلی کے حولے سے کہا کہ جن لوگوں کو ہم نے خوش دلی سے خوش آمدید کہا تھا آج ان کو دھکے دے کر نکال رہے ہیں جو ہم پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں نے یہاں اپنی جائیدادیں بنائی ہیں لہٰذا ان کو باعزت راستہ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پناہ گزینوں کی عمر جانچنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

کسی بھی نئی آئینی ترمیم میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے، بلاول بھٹو

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

آئندہ مالی سال کا بجٹ: کس کو ریلیف ملے گا اور کس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا؟

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک