بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز

جمعرات 24 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن

یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔

ڈھاکہ سے پروازیں ہر اتوار، پیر، منگل، بدھ اور جمعہ کو دوپہر 1:20 بجے روانہ ہوں گی، اور مقامی وقت کے مطابق شام 5:10 پر ریاض پہنچیں گی، واپسی کی پروازیں شام 7 بجکر 15 منٹ پر ریاض سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن صبح 4 بجے ڈھاکہ پہنچیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے 5 پروازیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی، مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی منصوبہ بندی ہے۔

جنرل مینیجر پبلک ریلیشنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ایئرلائنز مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم

یو ایس بنگلہ ایئر لائن نے کہا کہ اس کا مقصد جدہ میں اپنی موجودہ سروس کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں بنگلہ دیشی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی خدمت کرنا ہے، ایئر لائن مشرق وسطیٰ سے آنے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار گھریلو رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

یو ایس بنگلہ ایئرلائن اس وقت 24 طیاروں کا بیڑا رکھتا ہے، جس میں دو ایئر بس اے 300 اور 330 اور 9 بوئنگ 737 اور 800 شامل ہیں، بنگلہ دیش کے تمام ڈومیسٹک روٹس کے علاوہ، یہ ایئر لائن جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی، مسقط، دوحہ، مالے، کوالالمپور، سنگاپور، بنکاک، گوانگزو، چنئی اور کولکتہ کے لیے پرواز کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ