بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان

انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات کے جواب میں ہماری طرف سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا جس سے قوم کو حوصلہ ملا۔

فضل الرحمان نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ ہم سر جھکا کر بیٹھ جائیں گے، اگر انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی کا کردار ادا کرےگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہندوستان کو ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، لیکن اس نے انتہائی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں بھی مودی نے ہندوتوا کارڈ استعمال کیا، اس کے علاوہ آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری کیے، لیکن دنیا نوٹس ہی نہیں لے رہی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: ہندوستان نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں، اور دھیرے دھیرے قریب آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی