پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا دیا گیا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیرل مچل نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،فخر زمان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نعیم 6 عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے، سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا، کی جانب سے محمد رضوان 76 اور کامران غلام 52 رنز بناکر نمایاں رہے، عثمان خان 18 اور یاسر خان 24 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن نے ڈیبیو کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سم بلنگز، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن اور حارث رؤف اور آصف آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10، بھارتی براڈکاسٹرز کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں محمد رضوان، شائی ہوپ، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، عبید شاہ، محمد حسنین، عاکف جاوید اور جوش لٹل شامل ہیں۔

 

دونوں ٹیمی اب تک پی ایس ایل میں 20 بار آمنے سامنے آئی ہیں، لاہور قلندرز نے 9 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز نے 11 میچز میں کامیابی سمیٹی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘