مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، علی امین گنڈاپور

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دیا جائےگا، ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے صوبے کو کھانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون

انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ارسا سے خط واپس لے لیا گیا، اب صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف پنجاب اور سندھ کی حکومتیں آمنے سامنے تھیں، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اس منصوبے کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

حکومت نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا اور نہروں کے منصوبے کو فی الحال مسترد کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘میں خوبصورتی کے بنائے گئے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی’، کبریٰ خان

زین الدین زیدان فرانس کے نئے ہیڈ کوچ مقرر، قومی ٹیم کی قیادت کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

چھوٹے دکانداروں کے لیے ایف بی آر کی نئی اسکیم، ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس پر رضاکارانہ رجسٹریشن

چین ’مصنوعی سورج‘ بنانے کے مزید قریب، 582 ٹن وزنی فیوژن مقناطیس کا کامیاب تجربہ

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی