سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر حج کرنے والوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف سزاؤں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا

سعودی پریس اینجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج کے اجازت نامے کے لیے درکار ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ان افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جو بغیر اجازت کے حج کرتے ہوئے یا اس کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔ یہی جرمانہ ہر قسم کے وزٹ ویزے کے حامل ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو مخصوص مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخل ہونے یا قیام کرنے کی کوشش کریں گے۔

کسی ایسے فرد کے لیے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جس نے اجازت کے بغیر حج کیا ہو یا اس کی کوشش کی ہو، یا جو مخصوص مدت کے دوران مکہ شہر اور مقدس مقامات میں داخل ہو یا ٹھہرا ہو۔ یہی جرمانہ ہر اس شخص پر لاگو ہوگا جو وزٹ ویزا ہولڈرز کو مخصوص مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیے: روڈ ٹو مکہ پروگرام: سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی

مزید براں یہ جرمانہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہو گا جو وزٹ ویزا ہولڈرز کو ہوٹل، اپارٹمنٹس، پرائیویٹ ہاؤسنگ، شیلٹرز، یا عازمین حج کی رہائش گاہوں سمیت کسی بھی رہائش میں پناہ دیں گے یا اس کی کوشش بھی کریں گے۔

اس میں ان کی موجودگی کو چھپانا یا مدد فراہم کرنا شامل ہے جو ان کے قیام کو قابل بناتا ہے۔

حج کی کوشش کرنے والے غیر قانونی درانداز، خواہ وہ رہائشی ہوں یا زائد قیام پذیر ہوں، انہیں ان کے ممالک میں جلاوطن کر دیا جائے گا اور 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا

 علاوہ ازیں متعلقہ عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ وہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ شہر اور مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والی زمینی گاڑیاں، اگر وہ ٹرانسپورٹر، سہولت کار، یا کسی ساتھی کی ملکیت میں ہوں، ضبط کرلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل