شاندار ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 پاکستان میں متعارف ہونے کے لیے تیار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 کو شنگھائی آٹو شو 2025 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ پاکستان میں اب تک کی بہتر ہائبرڈ کار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

گاڑی اپنی برقی رینج، کارکردگی اور جدید اندرونی خصوصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے۔ یہ گاڑی چیری اور ہنڈائی نشاط موٹرز کی ذیلی کمپنی نیکسٹ جنریشن آٹو کے اشتراک سے بنی ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد پاکستانی مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

بیرونی ڈیزائن

اوماڈا سی 7 میں مگرمچھ کی جلد کی طرز کی ایک مخصوص فرنٹ گرل ہے جو اسے ایک منفرد فرنٹ اینڈ شکل دیتا ہے۔ یہ مشین فنش یا پیانو بلیک میں 20 انچ کے الائے وہیل کے ساتھ ہے۔

جیسا کہ یہ ایک پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ہے اس کے چارجنگ پورٹس اس کے دونوں طرف واقع ہیں۔ عقب میں ایک ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ اور پوری چوڑائی والی مربوط لائٹ بار شامل ہے جو اسے جدید ای وی جیسی شکل دیتی ہے۔

انٹیریئر

جہاں تک اس ایس یو  کے انٹیریئر کا تعلق ہے تو اس میں  نوبک چمڑے کی نشستیں، ایک پینورامک سن روف اور 15.6 انچ کی گھوم سکنے والی انفوٹینمنٹ اسکرین ہے۔

مزید پڑھیے: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

اس گاڑی میں ایک 12 اسپیکر سونی ساؤنڈ سسٹم اعلیٰ معیار کی آڈیو سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ اضافی خصوصیات میں وائرلیس فون چارجر اور ہیڈ اپ ڈسپلے شامل ہیں۔

اس میں غیر روایتی بڑا اسٹیئرنگ دیا گیا ہے تاکہ گاڑی کی ہینڈلنگ آسان بنائی جاسکے۔

اضافی خصوصیات

گاڑی میں خودکار بوٹ آپریشن اور فیول کیپ کنٹرول جیسی عملی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

ڈسپلے شدہ ماڈل لیفٹ ہینڈ ڈرائیو تھا تاہم برآمد کے لیے دائیں ہاتھ (رائٹ ہینڈ) ڈرائیو گاڑی بھیجے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے