پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب کی طرح انہیں بھی بولنا آتا ہے لیکن وہ باتیں بنانے سے زیادہ میدان میں پرفارم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان دنوں ملک میں جارجی پی ایس ایل 10 مقابلے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے زیادہ باتیں کرنا پسند نہیں گو ہر کوئی بول سکتا ہے اور اسی طرح مجھے بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور مجھے لوگوں کی عزت کرنی آتی ہے۔
بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے کہا کہ جتنے ان کے نمبرز تبدیل ہوئے ہیں کسی اور کے نہیں ہوئے لیکن ان کے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کی ڈیمانڈ تھی کہ اوپن کروں پھر جو پاکستان کی ضرورت ہے وہاں کھیلتا ہوں لیکن میرا کبھی اپنا انفرادی ہدف نہیں رہا کہ میں بطور اوپنر ہی کھیلوں نہ میں نے کبھی ضد کی بلکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار رہوں۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
انہوں نے کہا کہ میں ریٹنگ میں کافی عرصہ اوپر بھی رہا ہوں لیکن یہ بات میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیوں کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مسقتل مزاجی سے ہمیشہ اچھا پرفارم کرتا رہوں۔
مزید پڑھیں: جب قومی ٹیم تباہ ہوجائے گی آپ تب کچھ کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر بابر اعظم نے کیا کہا؟
پی ایس ایل کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ آدھا گزر چکا ہے، ہم کئی میچز کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ میں ہارے اور فیلڈنگ میں خاص طور پر ہم اچھے نہیں رہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز خواہ کوئی بھی ہوں پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ اہم وقت پر وکٹ نہیں دینی اور فیلڈنگ کے وقت کیچ نہیں چھوڑنے۔