ٹرمپ آرگنائزیشن دبئی میں کون سی اہم عمارت تعمیر کرنے والی ہے؟

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرمپ آرگنائزیشن دبئی میں ٹاور کی تعمیر شروع کر رہی ہے، جس میں 20 ملین ڈالر کی قیمت کے پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے، جبکہ امریکی صدر کے خلیج کے دورے سے چند ہفتے قبل اس آرگنائزیشن کی جانب سے قطر میں پراپرٹی کا ایک نیا منصوبہ بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا

سعودی عرب کے ایک ڈویلپر کی لندن میں درج یونٹ Dar Global Plc نے دبئی کی مرکزی شاہراہ پر دنیا کے بلند ترین ٹاور کے نظارے کے ساتھ 80 منزلہ ٹاور بنانے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

فرمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی تعمیر میں ایک ہوٹل، برانڈڈ ہومز، ایک رکنی کلب اور اسکائی پولز کے ساتھ پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ اسے مکمل ہونے میں کچھ سال لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم

فرمز کے مطابق اس منصوبے میں 126 کمروں کا ہوٹل اور 446 اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، جن کی قیمتیں 4 ملین سے 5 ملین درہم (1.1 ملین – 1.4 ملین ڈالر) تک ہو گی۔ پینٹ ہاؤسز پر تقریباً 74 ملین درہم لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کل مالیت 1 بلین ڈالر ہے اور اس کی مانگ کافی زیادہ ہے۔خریداروں کو کرپٹو کرنسیوں میں ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا، ڈار گلوبل کے چیف ایگزیکٹو زیاد الچار نے کہا ہے کہ کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ قطر میں پراپرٹی کے ایک نئے منصوبے کی نقاب کشائی کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

یہ اعلانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج کے دورے سے قبل سامنے آئے ہیں، جہاں وہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ 2008 میں ٹرمپ آرگنائزیشن نے دبئی میں مصنوعی جزیرے پر شروع ہوئے پروجیکٹ کو مالی بحران کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی