متنازع کینالز کے معاملے پر ہماری کامیابی نے سندھ کے سیاسی یتیموں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بلاول بھٹو

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جب نہریں نکالنے کا فیصلہ کیا تو صوبے میں پیپلز پارٹی کے مخالفین خوش ہوگئے کہ انہیں ہمارے خلاف موقع مل گیا لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری

میرپور خاص میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سندھ کی قوم پرست جماعتوں کا نام لیے بغیر کہا کہ ماضی میں جب بھی ان جماعتوں کو موقع ملا تو غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر ہی ملا اور ہر بار انہوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتا کیا مگر پیپلزپارٹی کسی کے آگے نہیں جھکتی اور یہ اصولوں پر کھڑی رہتی ہے۔

انہوں نے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیپلزپارٹی کے صرف 2 نمائندے تھے مگر صدر زرداری نے فیصلہ کیا کہ کینالز نہیں بنیں گی اور وہ نہیں بن رہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیاسی یتیموں نے صدر زرداری کے خلاف آواز اٹھائی کیونکہ ان میں کینال بنانے والوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں تھی۔

مزید پڑھیے: نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں واضح کردیا تھا کہ کینالز کے منصوبے کی وجہ سے وفاق کو خطرہ ہے اور وہ اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے اس مؤقف کے بعد پیپلز پارٹی کے ورکرز نے بھی احتجاج تیز کردیا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ سندھ کو بچانے کی تحریک میں ساتھ دینے پر سول سوسائٹی اور وکلا کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن تھا کہ ہمیں سندھو کو بچانا ہے اور ہم نے مل کر سندھو کو بچا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مسائل پر وفاق سے بات کروں گا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ عوام اور پیپلزپارٹی نے مل کر جمہوریت کو بحال کیا اور 2 آمروں کو گرایا، قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے آئین سازی کرکے مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے جس کے نتیجے میں مزدوروں کو حقوق دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مزدوروں کا دن بناتےہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو مزدوروں، طلبا، نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں سمیت ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘