پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجازچوہدری کی ضمانت منظور

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر، پی ٹی آئی معاملہ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، وزیرقانون

دوران سماعت اسپیشل پروسیکیوٹر نے بتایا کہ اعجاز چوہدری نے 9 مئی کے واقعات میں لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی تو 6 سو ملزمان کا کیس فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہی ہیں، اعجاز چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی سے وابستہ سینیٹر 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں:جبر و تشدد کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس شامل کیا جائے، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز کا خط

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے سینیٹراعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں