نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے

ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں نوشکی واقع میں جھلسنے والے 60 سے زائد افراد زیرعلاج ہیں، زخمیوں میں 15 کی حالت اس وقت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ

یاد رہے کہ 4 دن قبل (28 اپریل) نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 70 افراد زخمی ہوئے تھے، 20شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا جبکہ دیگر زخمی کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp