9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی

آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔

اس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 سو لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہی ہیں۔ معزز جج نے قرار دیا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

بعدازاں عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری  کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار