الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ پوائنٹس کا قیام

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کارساز کمپنی بی وائی ڈی پاکستان اور حبکو گرین کے اشتراک سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فاسٹ چارجنگ نیٹ ورکس قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کا اعلان

حبکو گرین کی جانب سے 3 سالوں میں ملک بھر میں تقریباً 128 DC فاسٹ چارجرز نصب کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2025 تک 50 تنصیبات کا منصوبہ ہے۔

نیٹ ورک کو حکمت عملی کے ساتھ 3 اہم ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟

شہری مراکز میں چارجنگ پوائنٹس بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بنائے جائیں گے۔ انٹرسٹی ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہر 150-200 کلومیٹر طویل فاصلے پر چارجرز لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ لوگوں کی سہولت کے لیے تجارتی مراکز، مالز، ہوٹلوں اور اسپتالوں میں بھی چارجنگ پوائنٹس مہیا کیے جائیں گے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کئی اہم تنصیبات پہلے ہی کام کر رہی ہیں جو پی ایس او پمپس اور اور BYD پاکستان ڈیلرشپ سینٹرز پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!