پی ٹی آئی والے ہمارے بھائی ہیں کل نہیں آئے لیکن آنا چاہیے تھا: عطا اللہ تارڑ

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بھی ہمارے بھائی ہیں، پاک انڈیا کشیدگی کی اس صورتحال میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے دورے کے دوران وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انکے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے سیاستدانوں کو اچھی بریفنگ دی گئی ہے تاکہ ہمارے سیاستدان اچھا کردار ادا کرسکیں تاہم اس میں پی ٹی آئی نہیں آئی ان کا آنا چاہیے تھا۔

انڈین یوٹیوب چینلز پر پاکستانی فوج کے ترانے چلانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے یوٹیوب چینلز بلاک کیے تو ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا کریں ، پھر ہم نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنا بیانیہ ان تک پہنچا دیا اور پاک فوج کا نغمہ ان کی یوٹیوب پر دکھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے دعوی کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں ایل او سی کے قریبی علاقوں پیر چناسی اور بیلا نور میں دھشت گردی کے کیمپس ہیں اس لیے ہم نے عالمی اور مقامی میڈیا کو یہ علاقہ دکھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ خود جان سکیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، کشمیر ایک پر امن علاقہ ہے، یہاں سب روٹین کے مطابق چل رہا ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے فون کو اسپام کرنا شروع کردیا، سائبر حملے، انہوں نے اس کے بعد ڈیڑھ سو نمبرز بلاک کیے، اس کا مطلب ہے کہ ان کی پریس کانفرنس کی تکلیف وہاں تک پہنچی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عالمی حاظرین کو ہم نے بروقت آگاہ کیا، جس سے بھارت بیک فٹ پر گیا ورنہ وہ جارحیت کے لیے تیار تھا، ابلاغی حکمت عملی بروقت ہونی چاہیے ورنہ کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

’بھارت ایک مکار اور بدنیت دشمن ہے، وہ ابھی بھی تاک میں بیٹھا ہے، ان کی کوشش ہے کہ کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کیا جائے، اگر وہ کچھ کریں گے تو منہ کی کھائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزروی نہ سمجھا جائے، اگر بھارت نے اس بار کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ ہمارے پاس انڈین دخل اندازی کے ثبوت ہیں۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو دہشت گردوں سے ویڈیوز منگوا کر بھارت نے اپنے چینلز پر چلائیں۔

مقامی آبادی کی وی نیوز سے گفتگو

دورے کے دوران وی نیوز سے گفتگو میں مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے حوالے سے بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگینڈا کر رہا ہے۔ جس جگہ پر کیمپوں کی بات کی جا رہے وہاں بچوں کے اسکولز اور تفریحی مقامات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی مس ایڈونچر کی صورت میں کشمیر اور پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مظفرآباد کے کمشنر گفتار حسین نے وی نیوز کو بتایا کہ انڈیا کے حملے کا لوگ اس طرح انتطار کر رہے ہیں جیسے چاند رات کا انتظار ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے اور یہاں پر کسی قسم کی پریشانی کی صورتحال نظر نہیں آتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘