مقبول گلوکار عاطف اسلم نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘ ریلیز کر دیا جس میں مرحوم گلوکار کی اصلی آواز کو وژوئل ایفیکٹس کے ذریعے ملاکر ری کری ایٹ کیا ہے۔
جہاں شائقین اس قوالی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں گلوکار فلک شبیر کو عاطف اسلم کی جانب سے گایا گیا یہ نیا ورژن ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ’خان صاحب کو آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور اوریجنل پر کام کریں‘۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ فلک شبیر نے عاطف اسلم کی طرف اشارہ کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں نصرت فتح علی خان کا گانا گایا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ فلک شبیر گلوکار عاطف اسلم سے حسد کر ر ہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ صرف توجہ چاہتے ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔
چند صارفین کا ماننا ہے کہ عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کے شاہکار کو خراب کر دیا ہے، انہیں اس پر تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
ایک صارف نے عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نصرت فتح علی خان کے ماسٹر پیس کو برباد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
اگرچہ نصرت فتح علی خان 1997 میں دنیا سے رخصت ہو چکے، لیکن ان کی آواز کو اس گانے میں اس مہارت سے شامل کیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں بلال لاشاری نے وائس ایفیکٹس استعمال کیے ہیں جسے چند شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے