ایک لاکھ 20 ہزار تک ماہانہ آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ منصورہ میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے معاشی پالیسیاں اشرافیہ کے حق میں اور پروفیشنلز، کسانوں و محنت کشوں کے لیے نقصان دہ قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس تیار ہے، مگر پانی کی قلت ہے، کسان کو گندم کی قیمت نہیں مل رہی۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وہ فالس فلیگ آپریشنز سے جنگی ماحول بناتا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کا رویہ اشتعال انگیز تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہوگیا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے : حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے بھارت و اسرائیل کو نظریاتی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھتے ہیں۔ کشمیر اور لداخ میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے، اقوام متحدہ خاموش تماشائی ہے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو “جبری قحط سالی” قرار دیا اور عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی جارحیت پر امریکا کو مجرم ٹھہرایا۔ او آئی سی پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے محض رسمی قراردادی ادارہ قرار دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کیا جائے اور پاکستان پر الزامات لگانے والوں کو دشمن کا ترجمان سمجھا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بااختیار کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ایشین گیمز 2026:آمنہ بلوچ کے ہاتھوں بھارتی ریسلر کو شکست، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟