نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل سے کراچی میں آغاز، 5 ٹیمیں مدمقابل

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے پہلےروز 2 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی

ٹورنامنٹ میں شریک 5 ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک  ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 کرکٹرز حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ  روپے سے زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا باہر

5 قومی کھلاڑی جو حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں پاکستان کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھیں اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کررہی ہیں جن میں  فاطمہ ثنا (کانکررز )گل فیروزہ (اسٹرائیکرز)  منیبہ علی (انونسیبلز) سدرہ امین (اسٹارز) اور رامین شمیم (چیلنجرز) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ