کیا ٹرک سے بکرے گرنے والی ویڈیو کراچی سپر ہائی وے کی ہے؟

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو کو بھارتی میڈیا نے کراچی سے منسوب کیا۔ اس ویڈیو میں ٹرک سے بکرے نیچے گرتے دکھائی دے رہے تھے جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ کراچی کی سپر ہائی وے پر پیش آیا۔

محض چند گھنٹوں کے دوران بھارتی میڈیا میں پاکستان کا منفی چہرہ اجاگر کرتی یہ دوسری ویڈیو تھی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا تھا لیکن یہ دوسرا الزام بھی غلط ثابت ہوا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک ٹرک سے بکرے نیچے سڑک پر گرتے دیکھے جاسکتے ہیں اور ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ یہ کراچی سپر ہائی وے کی ویڈیو ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو بغیر جانچ پڑتال کے شئیر کیا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو دراصل بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ہے۔

اگر ویڈیو کو تھوڑا غور سے دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ سڑک کنارے لگے بل بورڈز پر ہندی میں ڈرائیوروں کے لیے راستے کی ہدایات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp