امن ہماری کمزوری نہیں، اراکین بلوچستان اسمبلی کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے حملوں میں جانی و مالی نقصان پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

’افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔ پاکستان کی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ہم امن چاہتے ہیں مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا۔‘

 https://Twitter.com/PakSarfrazbugti/status/1919990010360561917

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  معصوم شہریوں اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئی، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور عالمی برادری سے فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلین آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں نہتے لوگوں پر اپنا وار کیا جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

مزید پڑھیں:فرح عظیم شاہ کیخلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں کیوں جمع کرائی گئی؟

’بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان ہر قسم کے جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور یہ جواب بھارت کی سوچ سے آگے ہوگا، بھارت نے جنگ شروع کی ہے اور اسے ختم پاک فوج کرے گی۔ ’بھارت کی ملٹری تنصیبات کو بروقت نشانہ بنا کر اس کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کی جرات و مستعدی لائق تحسین ہے۔‘

میر سلیم احمد کھوسہ کے مطابق پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم کا عزم و اتحاد غیر متزلزل ہے، بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کھڑی ہے۔

’پاک فوج نے بھارت کو بروقت جوابی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی، بھارت کی یہ  خام خیالی ہے کہ پاک فوج کمزور ہے، اللّٰہ پاک کی مدد اور نصرت سے بھارتی فوج کی دندان شکن شکست ہوگی۔‘

مزید پڑھیں:بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ مسجدوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، پاکستان نے 5 بھارتی طیارے تباہ کیے، بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ڈرون گرا کر دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

’دشمن کو ہر جارحیت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے بھارت کی بزدلی ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp