پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سے ٹیلیفونک گفتگو، نائب وزیراعظم نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو بھارتی غیر قانونی حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے عالمی  برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جوابدہ بنائے، اسحاق ڈار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اقدام جنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہری شہید، علاقائی امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے۔

نائب وزیراعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار

او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ کا شہادتوں پر اظہار افسوس زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اور پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے اور فالج کے علاج میں انقلاب، ننھی گلہری امید کی کرن بن گئی

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

معرکہ حق میں شکست کے بعد دشمن بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، انتشارپھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائےگا، کور کمانڈرز کانفرنس

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت