لاہور اپنی منفرد اور روایتی کھانوں کے ساتھ نت نئے ذائقوں کے لیے بھی مشہور ہے، اور انہی میں سے ایک ہے مرچی مٹکا سوڈا، جو اپنے منفرد ذائقے کی بدولت شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تازہ پھلوں، خاص مصالحوں اور منفرد اندازِ تیاری سے تیار کیا جانے والا یہ روایتی مشروب عام سوڈوں سے بالکل مختلف ذائقہ پیش کرتا ہے۔ آخر اس سوڈے کی خاص بات کیا ہے اور لوگ اسے اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟ دیکھیے ہماری یہ خصوصی ویڈیو رپورٹ۔













