پاکستان نے اپنی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی کے طور پر لگانے کا اعلان، حملوں کا جواب آئے گا، عطاتارڑ
پورٹ ذرائع کے مطابق چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جب کہ اس حوالے سے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے۔
اس احکامات کے بعد فشنگ کی سینکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تاہم تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔