چوٹی کے فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن کے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟

اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملہ بھی شامل کیا گیا کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے بدلے کے طور پر پاکستان میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہندوستان کی طرف سے کیے گئے آپریشن سیندور کے بعد بھارت کی جانب سے طاقت کے مظاہرے کو فوجی ماہرین کی بڑی تعداد ایک ناقص کارکردگی گردان رہی ہے۔

پاکستان میں تقریباً ایک درجن مقامات پر بمباری کے باوجود بھارت اس آپریشن کے دوران کم از کم 3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ بڑے نقصانات ہندوستانی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت پاکستانی عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیاروں کو مار گرائے جن میں 3 رافیل ، ایک مگ 29 اور ایک سکھوئی SU-30  شامل تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان کی جانب سے سیکیورٹی ذریعے نے نام ظاہر کیے بغیر فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے طیاروں کی قسم کی وضاحت کیے بغیر فوجی نقصانات کو تسلیم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp