وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اکاؤٹس ہیک

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعے کی صبح وزارتِ اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبر موصول ہوئی جس کے بعد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اسے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ایکس اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا جس کی تصدیق بھی بعد میں ہوگئی۔

ترجمان وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہوا، مذکورہ اکاؤنٹ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ بھارتی سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ بڑھ گئی، بچا کس طرح جائے؟

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر تصدیق شدہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کلک کریں تاکہ ہیکرز سے محفوظ رہ سکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں شیئر نہ کریں، صرف معتبر ذرائع پر اعتماد کریں، سرکاری یا معتبر چینلز سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔

دوسری طرف کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ مکمل طور پر محفوظ ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp