’بھارت کو ایسا ہی جواب ملے گا‘، خواجہ آصف نے پاک بھارت جنگ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر کر دیتا ہے اور ہندوستانی شخص زمین پر گر جاتا ہے اور پاکستانی وہ مقابلہ جیت جاتا ہے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں پاکستانی ترانہ چلا دیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاک بھارت جنگ کا وڈیو خلاصہ۔ انشاءاللہ۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خواجہ آصف کی اس پوسٹ پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں اور صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 ایک صارف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگت میں تو فیصل آبادی مشہور ہیں اپ تو سیالکوٹی ہو مگر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 رومیل نامی صارف لکھتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے تناظر میں خواجہ آصف نے صحیح منظر کشی کی ہے۔

صحافی کرن ناز نے خواجہ آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل شغل تو ہمارے ڈیفنس منسٹرنے لگا رکھا ہے اس لیے برابر میں نیندیں حرام ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خواجہ آصف نے 1966ء کی کلاسک فلم ’دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی‘ کی ایک ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس کلپ میں بھارت کی نمائندگی کرتا شخص ہاتھ میں پستول لیے ایک گھر میں داخل ہوتا ہے اور اپنے حریف (پاکستان) کو بتاتا ہے کہ میں لمبے عرصے سے میں تمہیں ڈھونڈ رہا تھا اور آخر کار مجھے تم مل ہی گئے۔

اسی اثناء میں باتھ ٹب میں لیٹا شخص (پاکستان) بلاخوف و فکر سامنے کھڑے شخص (بھارت) پر گولی چلا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ’جب گولی مارنی ہو تو مار دو، بات نہ کرو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ