ہالی ووڈ اداکار پاکستان کے حق میں بول پڑے، بھارت کے علاوہ صیہونیوں پر بھی تنقید

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ اداکار جیکب برجر نے انسٹاگرام پر پاکستان اور فلسطین کے حق میں ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ

دی کرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکب برجر اپنی فلموں دیٹ ڈے اور اے جیو مسٹ ڈائی کے حوالے سے بھی خاصے مشہور ہیں۔ ان فلموں میں انہوں نے اپنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔

اپنی نئی ویڈیو میں برجر کو فلسطین اور پاکستان دونوں کی بھرپور حمایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ اسرائیلی پالیسی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی صارفین مسلمانوں کو آن لائن نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستانی شہروں پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا، مگر حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو میں جیکب برجر نے کہا کہ بھارت 7 اکتوبر 2024 (جب اسرائیل نے غزہ میں شدید جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں) کی کاپی کر رہا ہے تاکہ دنیا کی سپورٹ حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی لیے آپ دیکھ رہے ہیں کہ تمام صیہونی پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس لیے جاگتے رہو، تم سب‘۔

ویڈیو اور اس کے کیپشن نے سوشل میڈٰیا پر لاتعداد تبصرے آنے شروع ہوگئے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے حامیوں نے برجر کی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور ان کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

تھائی لینڈ کے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہم تھائی لینڈ اور کینیڈا میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’جیکب، پاکستان کے لیے آواز اٹھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ کسی نے لکھا کہ فلسطین اور پاکستان ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ