پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔
#SBP has received the second tranche of SDR 760 million (US$ 1,023 million) from the IMF under the EFF program. The amount will be reflected in SBP’s foreign exchange reserves for the week ending on 16th May 2025. pic.twitter.com/VJgxEd10Nl
— SBP (@StateBank_Pak) May 14, 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے، مگر کیسے؟
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ماہ قبل 7 بلین ڈالر کا پیکج پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا، زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے۔
پاکستان کو پری بجٹ اور بجٹ کے بعد اس پیکج کی روشنی میں اقدامات کرنا ہیں۔ اقدامات کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال پیکیج کی رقم موصول ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔