آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب انہیں پاکستان کے حملے کے خوف سے بچوں سمیت فوراً کرکٹ اسٹیڈیم چھوڑ کر جانا پڑ گیا تھا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ لائٹس چلی گئیں اور افواہ پھیلی کہ شاید ہمیں اسٹیڈیم کو خالی کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر ایک شخص آیا اور کہا کہ ہمیں فوراً چلے جانا چاہیے، میں نے سوچا کہ پہلے دوسروں لوگوں کے جانے کا انتظار کرنا زیادہ محفوظ ہوگا کیوں کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم سے نکل رہے تھے لیکن اس کے بعد ایک اور شخص آیا اور میرے ایک بچے کو پکڑ کر کہا کہ ہمیں فوراً یہاں سے نکلنا چاہیے، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا تھا کہ کیا ہورہا ہے۔
Alyssa Healy, the wife of Mitchell Starc sharing her horror experience in Dharamshala.
“The guy came out, his face was white. He grabbed one of the children and said, “We need to leave right now.” 🤯pic.twitter.com/XNMbVeBJG4
— 𝙎𝙝𝙚𝙧𝙞 (@CallMeSheri1) May 13, 2025
ایلیسا کا کہناتھا کہ ہمیں ایک کمرے میں لے جایا گیا جہاں تمام کھلاڑی موجود تھے۔ میں نے مچل اسٹارک سے پوچھا کہ کیا ہورہا ہے، انہوں نے بتایا کہ 60 کلومیٹر دور ایک شہر پر میزائل حملہ ہوا ہے اس لیے علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فوراً وین میں بیٹھاکر دوبارہ ہوٹل لے جایا گیا، سب تیزی سے وین میں شامل ہورہے تھے اور وہاں سے نکل رہے تھے۔