ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کے انتظام سے متعلق چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی

تاہم، 19 مئی کی شام ایک مغربی ہوا کا سسٹم ملک کے شمالی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بارش، آندھی، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سلسلہ 19 اور 20 مئی کو کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں متوقع ہے۔

پی ایم ڈی نے عوام، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے وقت دھوپ سے بچیں، سایہ دار مقامات میں رہیں اور پانی کا وافر استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی سرگرمیاں اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور مویشیوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ