سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے مقدمات کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عارضہ قلب کی شکایت کے سبب جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی ڈیل، منشیات کیس میں گرفتار اداکار کے بیٹے کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دل کی تکلیف سے متعلق وکیل کو آگاہ کیا، جس کے بعد ہی انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی الصبح اسپتال منتقلی کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو مطع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔