عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک پیش

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں مدعی وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت ایڈشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کے پاس ہرجانے کے دعوے کی کاپی موجود ہے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت میرے پاس ہرجانے کے کیس کی کاپی موجود نہیں مجھے وقت دیں میں بذریعہ واٹس ایپ منگواتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش

عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت میں چند منٹ کا وقفہ کیا۔

اس کے بعد عمران خان کے وکیل نے کچھ سوال اٹھائے تاہم شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے جو سوالات اٹھائے ہیں، انہیں صرف حتمی بحث کے وقت اٹھایا جا سکتا ہے، ضابطہ دیوانی کے تحت حق دفاع ختم ہو تو جوابِ دعویٰ بھی ختم تصور ہوگا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp