’سیاسی سیز فائر‘ کے لیے حکومت نے پی ٹی آئی کو بڑی آفر کردی

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے ملک میں سیاسی سیز فائر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑی آفر کردی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سنجیدہ ٹیم تشکیل دے کر آج ہی بات چیت کے لیے آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کس نے اور کیوں خفیہ ملاقات کی؟

انہوں نے کہاکہ سیز فائر تب ہوتا ہے کہ جب دونوں اطراف سے فائر ہورہا ہو، ہم تو خاموش ہیں فائرنگ صرف پی ٹی آئی کی طرف سے ہورہی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کیا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے کہ پاکستان کو پیسے نہ دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس مین کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا، جبکہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلائی گئی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کو سیز فائر کرنا ہے تو یہ ساری چیزیں بند کرنا ہوں گی، پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے لیے با اختیار اور سنجیدہ ٹیم تشکیل دے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات سے انکاری نہیں، بات چیت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کھلے عام پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم خفیہ ایلچی بھیجنے پر یقین نہیں رکھتے، اس سے قبل پی ٹی آئی خود ہی مذاکرات سے بھاگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے سیزفائر کی خواہشمند، بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘