نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر
ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف گودی میڈیا کی جھوٹی میڈیا کیمپین پر بین الاقوامی ہزیمت کا سلسلہ جاری، اس حوالے سے نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے بھارتی فوج کی زبردست کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے حملوں میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے 2 پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرائے اور کراچی کی بندرگاہ کے ایک حصے کو دھماکے سے اڑا دیا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا کی معلومات کا کوئی بھی حصہ درست نہیں تھا، بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف گمراہ کن ویڈیو فوٹیج اور مصنوعی ذہانت سے ہیرا پھیری کر کے جھوٹ پھیلایا۔
نیو یارک ٹائمز نے قرار دیا ہے کہ جھوٹ کو پھیلانے میں بھارتی میڈیا کےمین سٹریم چینلز بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کو خبروں کو بریک کرنے کی دوڑ کا بخار چڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی اینکرز اور مبصرین نے 2 جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کے لیے چیئر لیڈرز کا کردار کیا،کچھ مشہور بھارتی ٹی وی چینلز نےقوم پرستی کےجوش کی آڑ میں من گھڑت کہانیاں نشر کیں۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی خبر رساں اداروں نے تو پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبر نشر کر دی، اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوتوں کے حملے کی جگہ کی نشاندہی کے لیے تفصیلی نقشے بھی دکھائے۔
نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ کراچی پر بھارتی بحریہ کے حملے کی کہانی بھی بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی، فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ Alt News نے انکشاف کیا کہ آج تک اور نیوز 18 جیسے بڑے چینلز نے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ترکیہ میں کیوں کی؟ بھارتی میڈیا 5 سال پہلے بننے والی فلم کو لے کر سیخ پا
اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ رویہ علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، جعلی خبروں کے اس سیلاب سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے
دفاعی ماہرین کے مطابق غلط معلومات کے پھیلاؤ سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور نیوکلیئر اسکیلیشن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
اس ضمن میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے آنے کے بعد سے آزاد صحافت زوال پذیر ہو گئی ہے جبکہ میڈیا پر دباؤ بڑھ چکا ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق غیر ملکی صحافتی اداروں پر بھی بھارتی حکومت کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔