میکسیکن بحری جہاز نیویارک کے تاریخی بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 19 افراد زخمی

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کی بحریہ کا ایک بحری جہاز نیویارک شہر کے بروکلین پل سے ٹکرا گیا، حکام کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز بروکلین اور مین ہٹن کو ملانے والے پُل کے نیچے گزرتا ہو تو اس وقت اس کے 3 مستولوں کا اوپری حصہ پُل کے شاندار ڈھانچے سے ٹکرا جاتا ہے۔

ویڈیو میں اس ٹکراؤ کے بعد مستولوں کو پھٹتے اور جزوی طور پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی، امریکا سے انخلا جاری

اس واقعے کے بعد میکسیکو کا بڑا سبز، سفید اور سرخ پرچم بردار یہ جہاز دریا کے کنارے کی طرف بڑھ گیا، جسے ساحل کی طرف آتا دیکھ کر وہاں موجود تماشائیوں نے دوڑ لگا دی۔

نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، تاہم 142 سال پرانے پل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

یاد رہے کہ بروکلین پل کو 1883 میں عوامی آمد و رفت کے لیے کھولا گیا تھا، شہر کے محکمہ نقل و حمل کے مطابق 100,000 سے زیادہ گاڑیاں اور ایک اندازے کے مطابق 32,000 پیدل چلنے والے روزانہ اس پل سے گزرتے ہیں اور اس کا واک وے سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp