اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری

گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔

وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں، دونوں ریلوے اسٹیشنز پر جدید طرز کے الیکٹرک پولز نصب کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی

ریلوے اسٹیشنز کوعوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دونوں اسٹیشنز پر شام کے پر فضا ماحول میں عوامی سہولت کے پیش نظر صاف ستھری اور آرام دہ بینچیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp