فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کا تاریخی ورثہ فرانسیسی کسٹم کے ذریعے واپس پاکستان پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے نوادرات فرانسیسی حکام نے پاکستان کے حوالے کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وادی سندھ کی تحریریں سمجھنے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان، مگر ان کو سمجھنا مشکل کیوں؟

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ نوادرات 1970 کے یونیسکو کنونشن کے تحت پاکستان کے حوالے کیےگئے ہیں اور انہیں ضبط کرنے میں فرانسیسی حکام نے اہم کردار ادا کیا۔

پیرس میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان منتقل کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp